The news is by your side.

Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15روز بعد تبدیل کرنےکی تجویز منظور

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15روز بعد تبدیل کرنےکی تجویز منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیراقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین کےطریقہ کارکا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں15روز بعدتبدیل کرنےکی تجویز منظور کر لی گئی اور اب کابینہ کی منظوری پر15روزہ بنیادوں پر قیمتوں کا تعین یکم اگست سے ہوگا۔

نئےطریقہ کار کے تحت قیمتوں سےمتعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکےگی۔اجلاس میں آئندہ ماہ کیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پربھی غور کیاگیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے3لاکھ ٹن چینی درآمد کرنےکی بھی منظوری دیدی ہے۔چینی کی درآمدسےآئندہ سیزن کےآغاز تک وافر ذخائر دستیاب ہوسکیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں