تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سانحہ اے پی ایس: خیبرپختونخواہ حکومت کا 16 دسمبر یوم یکجہتی شہدا سے منسوب کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پانچویں برسی سرکاری سطح پر ’یومِ یکجہتی شہدا‘سے منسوب کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مشیر  تعلیم ضیا اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا ہمارے ہیرو ہیں، بچوں کی لازوال قربانیوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

مشیر تعلیم کی جانب سے کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں میں مراسلہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسکولوں میں اے پی ایس سانحے کے شہدا کی یاد میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 16 دسمبر کو شہید طلبا کے نام اور اُن کی تصاویر اسکول کے مرکزی دروازوں پر نصب کی جائے اور اسکول اسمبلیز میں شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے۔

مزید پڑھیں: سانحہ اے پی ایس کے متاثرہ طالب علم نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا

واضح رہے 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نے علم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی اور دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جس میں 132 بچے بھی شامل تھے۔

سانحہ اے پی ایس پشاور میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز کو حکومت نے سرکاری خرچ پر 2015 میں علاج کے لیے برطانیہ بھیجا تھا، جہاں اُن کا علاج کوئین الزبتھ اسپتال میں ہوا، برطانوی ڈاکٹرز نے احمد نواز کا علاج کیا جس کے بعد وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹے اور پھر لندن میں ہی تعلیم کا آغاز کیا۔

Comments

- Advertisement -