تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سانحہ اے پی ایس: صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کے پیغامات

اسلام آباد: سانحہ اے پی ایس کو چھ سال بیت گئے لیکن اس افسوسناک واقعے کے زخم آج بھی تازہ ہیں، اندوہناک سانحے کو سیاسی رہنماؤں نے انسانیت کے لئے تاریک دن قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ اے پی ایس چھ سال پہلے قوم کی آنکھوں میں آنسو لے آیا تھا، میں آنسو اسلام آباد پریس کلب میں روک نہیں سکاتھا، ان پھولوں نے جانوں کی قربانی دی اور توجہ دہشتگردی سے نمٹنے پردلائی، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج سے چھ برس قبل آرمی پبلک اسکول کے بچوں اور اساتذہ کیخلاف دہشت گردی کے بدترین حملے سے قوم شدید کرب اور صدمے سے دوچار ہوئی اور پوری قوم نے یکجا ہوکر ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ٹھانی۔ ہم پوری طرح پرعزم رہے اور اس حوالے سے قوم سے اپنے وعدے کی تکمیل میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن شہدا کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتا رہے گا، قوم اے پی ایس کے بچوں اور اساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچو ں نے اپنے لہو سے محفوظ اور پر امن پاکستان کی تاریخ لکھی، عظیم قربانیوں کے طفیل قوم کا مثالی اتحاد اور اتفاق سامنے آیا، شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم دیا، جس کے باعث سفاک دشمن کو شکست ہوئی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنا،آج کے دن شہید بچوں ، اساتذہ اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سانحہ اے پی ایس کے چھ سال مکمل ہونے پر وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آج سے چھ سال پہلے پاکستان ہی نہیں انسانیت کے لیے تاریک دن تھا، سولہ دسمبر کی ہی شام اے پی ایس پشاور کے زخمی بچوں سےملنےپہنچے۔

اسد عمر نے کہا کہ ایک بچےکی بہادری آج بھی یادآتی ہے، ایک قیامت گزرنے کے باو جود اس کا حوصلہ بلند تھا، اللہ سب کے بچوں کو شر سے محفوظ رکھے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے ان شہدا پرجنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کیا، شہدا نے اپنے لہو سے دھرتی کا قرض چکایا،تا قیامت یاد رکھا جائیگا، شہدا نے اپنے لہو سے دھرتی کا قرض چکایا، تاقیامت یاد رکھا جائیگا، مت سمجھو ہم نے بُھلا دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اےپی ایس پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اےپی ایس کے معصوم شہیدوں کے والدین کو سلام، شہیدماں کے بیٹےکی حیثیت سے والدین سے اظہاریکجہتی کرتا ہوں۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن آرمی اسکول پشاور کا دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا، دہشت گردوں نے ہمارے پھول سےبچے، ہمارا مستقبل ہم سےچھینا، قوم نے نواز شریف کی قیادت میں اپنے بچوں کےخون کا بدلہ لیا، مسلح افواج اور سول سکیورٹی اداروں کی مدد سے بدلہ لیا گیا، دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی اور امن بحال کیا۔

وزیر اطلاعات کے پی کے کامران بنگش نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے سانحہ کو چھ سال گزرگئے، آج کے دن سفاک دُشمن نے ہمارے ننھے پھول شہید کیے، ہمارے دلوں اور روح کو زخمی کیا لیکن ہمارے حوصلے اور دلیری کو للکارا، ایک قوم ایک ملت کے جذبے سے ہم متحدہوئے اور ابھرے، ہم نہیں بھولے۔

ا سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے بھی سانحہ آرمی پبلک اسکول کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم اے پی ایس کے شہدا اور ان کے لواحقین کی قربانی یاد رکھے گی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی سانحہ اے پی ایس کی چھٹی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیاجاسکتا، سانحے کو یاد کرکے آج بھی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سولہ دسمبر : پاکستان کی تاریخ کا زخموں سے بھرا دن

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہدا کے والدین کے ساتھ کھڑی ہے، معصوم شہیدوں کی لازوال قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔

Comments

- Advertisement -