اپٹما کا یوم سیاہ، ملک بھر کی ٹیکسٹائل ملز آج بند -
The news is by your side.

Advertisement

اپٹما کا یوم سیاہ، ملک بھر کی ٹیکسٹائل ملز آج بند

لاہور: توانائی بحران، بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت اور کاٹن یارن کی درآمد کے خلاف ملک بھر کی ٹیکسٹائل ملز آج بند رہیں گی، اپٹما آج حکومتی عدم توجہی پر یومِ سیاہ منارہی ہے.

کپڑے کی درآمد پر پابندی ، مہنگی بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ نے کمر توڑ دی، آل پاکستان ٹیکسٹال ملزایسوسی ایشن نے کارخانوں کو تالا ڈال دیا، اپٹما کے مطابق حکومت نے یارن اور کپڑے کی درآمد پر پابندی،بجلی کے ٹیرف میں کمی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے مطالبات پورے نہیں ہوئے، آج یوم سیاہ مناتے ہوئے ریجنل دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنے دئیے جائیں گے۔

ہڑتال کےدوران ملک بھرکی فیکٹریاں، کارخانے بند رہیں گے۔

اپٹما حکام کے مطابق بجلی کے موجودہ ٹیرف اور گیس کی عدم فراہمی کے باعث پینتیس فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہو چکی ہے، جو انڈسٹری چل رہی ہے، اس کی پیدوارمیں پچاس فیصد کمی آئی ہے۔

اپٹما کا کہنا ہے کہ بھارت سے یارن اور کپڑےکی درآمد سےمارکیٹ پر منفی اثرات پڑرہے ہیں، جس کےباعث مزدور بے روزگار ہورہے ہیں، اپٹما نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ریلیف پیکج کا اعلان اور یارن کی درآمد پر ریگیولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں