تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

‘پاکستان میں 30 سے 50 لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ’

اسلام آباد : اپٹما نے مہنگی بجلی دینے کے معاملے پر وزیراعظم  کو خط میں کہا ہے کہ انڈسٹری بند ہونے سے 30 سے 50 لاکھ افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مہنگی بجلی دینے کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ یکم اکتوبر سے بجلی کے نرخ 9 کی بجائے 20 سینٹ فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے، مہنگی بجلی کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہوجائے گی۔

اپٹما کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 31 ارب ڈالر برآمدات میں ٹیکسٹائل برآمدات 22 ارب ڈالر ہیں، پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی قلت کا سامنا ہے، پنجاب اور سندھ کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کے نرخ مختلف ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے مہنگی بجلی دی جا رہی ہے، اگر ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہوگئی 30 سے 50 لاکھ افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری خطے کے دیگر ممالک کا مقابلہ نہیں کرسکتی، ٹیکسٹائل ایکسپوٹرز کے اربوں روپے ابھی تک ایف بی آر میں پھنسے ہوئے ہیں، روپے کی گرتی ہوئی قدر سے بھی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل بڑھے ہیں۔

Comments

- Advertisement -