ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

اقامہ رکھنے پرخواجہ آصف کو نوٹس جاری، تحریری جواب طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : دبئی کا اقامہ رکھنے پر خواجہ آصف کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس بھیج دیا، تحریری دلائل طلب کر لیے، عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی جانب سے اقامے کی کاپی پیش کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کےسر پر اقامہ کی تلوار لٹک رہی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار عثمان ڈار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف وزیرخارجہ ہونے کے ساتھ ساتھ دبئی میں ایک کمپنی کے ملازم ہیں اورانہوں نے ٹیکس ریٹرنز میں درست اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

انہوں نے خواجہ آصف کی یو اے ای کے اقامےکی کاپی بھی عدالت میں پیش کی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اقامہ رکھنا جرم نہیں اقامہ چھپانا جرم ہے۔


مزید پڑھیں: خواجہ آصف کے اقامہ سے متعلق درخواست پر لارجر بینچ تشکیل


خواجہ آصف دبئی کی کمپنی سے 50 ہزار درہم تنخواہ بھی لے رہے ہیں لہٰذا خواجہ آصف کو عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت نااہل قرار دیاجائے۔


مزید پڑھیں: عمران خان نے خواجہ آصف کا اقامہ ٹوئٹر پر پوسٹ کر دیا


فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کو اقامہ رکھنے پرنوٹس جاری کردیا، عدالت نے وزیر خارجہ سے تحریری جواب بھی طلب کرلیا ہے۔


مزید پڑھیں: خواجہ آصف کے بعد احسن اقبال کا اقامہ بھی منظرعام پر آگیا


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں