جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

عاقب جاوید نے بیٹی کا دلچسپ واقعہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے بیٹی کا دلچسپ واقعہ سنا دیا۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے اہلیہ کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور بیٹی سے متعلق دلچسپ واقعہ سنایا۔

میزبان نے کہا کہ بڑھاپے میں بیٹی سہارا بنے یا نہ بنے اس سے قطع نظر لیکن قربت، یادیں ہوتی ہیں، بیٹی ساتھ بڑی ہوتی ہیں، وہ یادیں ہمیں زندہ رکھتی ہیں جن کے بغیر زندگی گزارنا مشکل ہوتا ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ یہ کتنی بڑی خوشی ہے کہ لیکن میری بیٹی کہتی ہے کہ میں اکیلی ہیں، میں نے کہا کہ میں بھی اکیلا ہوں، تمہاری مما بھی اس گھر میں اکیلی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے بیٹی کو کہا کہ دیکھو تم ہمارے لیے اتنی ضروری ہو کہ پیدا ہوئیں تو اللہ کی رحمت آگئی یہ ہماری محبت ہے اور پیار ہے کل کو دو تین سال بعد تمہارے سامنے کسی اور کے سامنے یہ بات کررہے ہوں گے تو تم کیسا محسوس کرو گی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ’بیٹی کہنے لگی ’واؤ۔‘ جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال عاقب جاوید کی اہلیہ نے بتایا تھا کہ ان کی بیٹی نے میڈیا اینڈ نیشنل جرنلزم میں گریجوایشن کی ڈگری مکمل کرلی ہے۔

عاقب جاوید کی شادی 1998 میں فرزانہ برکی (فرزانہ عاقب) سے ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں بیٹی عقبا کی پیدائش ہوئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں