بلاوایو: پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان عاقب جاوید نے کہا ہےحکمت عملی میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کروں گا۔
محمد رضوان نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عاقب جاوید کو کوچنگ کا بڑاوسیع تجربہ حاصل ہے، عاقب جاوید نے پچ کا معائنہ کیا، ان سے بات بھی ہوئی، عاقب جاوید نے کہا ہےحکمت عملی میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کروں گا،رضوان
انھوں نے کہا کہ عاقب جاوید پاکستان کے کئی بولرز کے ساتھ کام کرچکے ہیں، پچھلے 2،3 سال سے کپتانی کررہا ہوں، فرنچائزکرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کی کپتانی میں فرق ہے۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بہترین ٹیم بنانے کی کوشش ہے، جنوبی افریقہ کے دورے تک ٹیم کو بہترین شیپ میں لانا چاہتے ہیں، کسی دوسرے ملک میں جاکر کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہرکھلاڑی جیسا کھیل رہا ہے وہ خود ایک کپتان ہے، آسٹریلیامیں کھیلی گئی سیریز اب ماضی کا حصہ ہے، ہوم گراؤنڈ سے باہر سیریز کھیل رہے ہیں مگر اعتماد بھرپورہے،
محمدرضوان نے کہا کہ زمبابوے کی ہوم کنڈیشن ہے وہ اسے بہتر سمجھتے ہیں، پروفیشنل کرکٹر کو ہرطرح کی کنڈیشن کیلئے تیار ہونا ہوتا ہے، آسٹریلیا میں جو اعتماد ملا اس سیریز میں بھی فائدہ اٹھائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کا خلا پُر کرنا اتنا آسان نہیں، اس سیریز میں پاکستان کو کئی مزید سپراسٹار ملیں گے، ون ڈے ٹیم کو اچھے سے اچھا بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
محمدرضوان تمام نوجوان کھلاڑی ڈومیسٹک کے ٹاپ پرفارمرز ہیں، ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہیں، سب کیلئے بڑا موقع ہے۔