سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پہلے آن لائن شاپنگ ہوتی تھی اب کوچنگ ہوگی۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتیئ ہوئے سابق فاسٹ بولر نے مکلی آرتھر کی متوقع ہیڈ کوچ کی تقرری اور آن لائن کوچنگ کے آئیڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ یہ آئیڈیا میری سمجھ سے باہر ہے، میں نے آج تک آن لائن کوچنگ کے حوالے سے کبھی نہیں سنا، لیکن چلیں یہ نسخہ بھی آزما کے دیکھ لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں فل ٹائم کوچ سے کچھ نہیں ہوتا آن لائن کوچنگ کا آئیڈیا کیسے کامیاب ہوسکتا ہے، یہ ایک جذباتی فیصلہ ہے جو مجھے پسند نہیں آیا۔
عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ اگر مکی ارٓتھر اتنے اہم ہوتے تو کسی نیشنل ٹیم کے ساتھ بھی اس وقت کوچ ہوتے، لیکن وہ ڈربی شائر جیسی کاؤنٹی میں ڈائریکٹر کرکٹ ہیں۔