تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پولیس نے اے آر رحمان کا کنسرٹ کیوں رکوا دیا؟

پونے: معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے جاری کنسرٹ کے دوران اچانک پولیس پہنچ گئی اور پروگرام رکوا دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اے آر رحمان کا کنسرٹ ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں جاری تھا جہاں انہیں سننے کیلیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔

مقامی پولیس کنسرٹ میں پہنچ گئی اور منتظمین سے پروگرام روکنے کا کہا لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ ایک پولیس آفیسر مجبوراً اسٹیج پر پہنچ گیا اور اشارہ کیا کہ میوزک بند کیا جائے۔

دراصل سپریم کورٹ نے 10 بجے کے بعد اونچی آواز میں میوزک چلانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ کنسرٹ عدالتی ڈیڈ لائن سے آگے بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے پولیس کو حرکت میں آنا پڑا۔

اسٹیج پر جانے والے پولیس آفیسر سنتوش پاٹل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے انتظامیہ سے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد مجھے اسٹیج پر جانا پڑا، میں نے صرف اپنا فرض نبھایا۔

دوسری جانب موسیقار نے خود ٹوئٹر پر کنسرٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں پولیس آفیسر کو اسٹیج پر آ کر پروگرام رکواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -