بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

اے آر رحمان کے کنسرٹ میں بھگدڑ، متعدد افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے لیجنڈری گلوکار اے آر رحمان کے کنسرٹ میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی ریاست چنئی میں اے آر رحمان کے کنسرٹ ہوا جس میں شرکا کی طرف سے بدنظمی اور غیرمعمولی رش کی شکایت کی گئی اور بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

رش زیادہ ہونے کے باعث شو میں بھگڈر بھی مچی جسے سے کچھ افراد زخمی ہوئے، عورتوں کو ہراساں کیا گیا جبکہ کچھ بچے بھی گم ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ شو کے منتظمین نے ضرورت سے زیادہ ٹکٹس بیچے اور رش ہونے کے باعث لوگوں کو کنسرٹ ہال کے اندر جانے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔

ایونٹس کے منتظمین نے شو میں بدنظمی پر شرکاء سے معذرت کی ہے اور انہوں نے اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف اے آر رحمان نے کہا کہ جو لوگ ٹکٹ خرید کر شو نہ دیکھ سکے ان کی رقم واپس کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں