تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

خطے کی موجودہ صورتحال، عرب ممالک 30 مئی کو سرجوڑکربیٹھیں گے

ریاض: متحدہ عرب امارات اور دوسرے خلیجی ممالک نے سعودی عرب کی طرف سے خطے کو درپیش سلامتی کے خطرات کے پیش نظر عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس بلائے جانے کےمطالبے کا خیرمقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہےکہ ابو ظبی، ریاض کی طرف سے خلیجی ممالک اورعرب لیگ کی سربراہ کانفرنس کے انعقاد کے مطالبے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 مئی کو سعودی عرب کے شہر مکہ میں طلب کردہ عرب لیگ اور خلیجی سربراہ اجلاسوں میں خطے کو درپیش سلامتی کے خطرات پرغور اور ان سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پرطے کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ سعودی عرب کی طرف سے خلیجی اور عرب سربراہ کانفرنسوں کے انعقاد کا مطالبہ کوئی انوکھا اقدام نہیں بلکہ یہ خطے میں امن وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی کاوشوں اور خادم الحرمین الشریفین کی مشترکہ چیلنجز سے نمٹنےکے لیے عرب اورخلیجی ممالک کی صف بندی کی مساعی کا حصہ ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس وقت خلیجی ممالک نازک دور سے گذر رہےہیں۔ خطے کودرپیش خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی قوتوں کی صف بندی ضروری ہے۔ عرب ممالک کے باہمی اتحاد اور یگانگت وقت اور حالات کا تقاضا ہے۔

خطے اور عرب ممالک میں امن وامان اور استحکام کے لیے سعودی عرب کا کردار ہمیشہ قابل تحسین رہا ہے۔ تمام عرب ممالک بالخصوص خلیجی ملکوں کو اپنی خودمختاری، مشترکہ سلامتی اور اپنی کامیابیوں کو بچانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیداکرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے گذشتہ روز 30 مئی کو خلیج تعاون کونسل اورعرب لیگ کے ہنگامی اجلاس بلانے کی دعوت دی ہے۔ یہ اجلاس مکہ معظمہ میں ہوں گے جبکہ اگلے روز 31 مئی کو اسلامی سربراہ اجلاس بھی مکہ معظمہ میں طلب کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -