تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

عرب کاروباری افراد کا شکاگو کے میئر پر نسل پرستی کا الزام

واشنگٹن : امریکا کی عرب کاروباری شخصیات نے شکاگو کے میئر پر نسل پرستانہ اور متصبانہ اقدامات کرنے کا الزام لگا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں مقیم عرب نژاد امریکی شہریوں نے شکاگو کے میئر لوری لائٹ فٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عرب اور مسلمانوں کے کاروبار بند کرنا چاہتے ہیں۔

عرب اور مسلمان کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ میئر لوری ان کے کاروبار اس لیے بند کررہے ہیں تاکہ جرم کے واقعات میں کمی لائی جاسکے، ایسے اقدامات نسل پرستی اور متصبانہ ہیں۔

اس حوالے سے سٹی کونسل کے رکن ریمنڈ لوپیز نامی الڈرمین کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام الزامات جائزہ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دو دن قبل میئر لائٹ فٹ نے کہا تھا کہ نائن الیورن نے امریکہ میں عربوں کے خلاف نفرت کو جنم دیا ہے لیکن اب وہ خود دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے نام پر عرب کاروباری افراد کو نشانہ بنارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکاگو میں لیبر ڈے ہونے والی فائرنگ اور گزشتہ ہفتے پیش آئے درجنوں واقعات میں ایک پولیس افسر سمیت 75 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

اس حوالے سے امریکی عرب چیمبر آف کامرس کے صدر حسن نجم کا کہنا تھا کہ ہمارے کاروبار نسل پرستی اور پُرتشدد واقعات کی مجموعی وجوہات کے باعث بند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروبار بند ہونے کی وجہ سے ایک عام سٹور کے مالک کا 50 ہزار ڈالر فی مہینہ نقصان ہو رہا ہے جن میں سے زیادہ تر حصہ شہر کو ٹیکس کی مد میں جاتا ہے۔ اس کے علاوہ 300 سے زائد ملازمین اسٹور بند ہونے کی وجہ سے بے روزگار ہیں۔

Comments

- Advertisement -