تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

عرب ممالک نے متعدد قطری تنظیموں کو بلیک لسٹ کردیا

ریاض : سعودی عرب اور خلیجی ممالک نے یمن، قطر اور لیبیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور تنظیموں کو دہشت گردوں سے تعلق کے شبے میں بلیک لسٹ کردیا ہے ۔

قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک نے یمن، قطر اور لیبیا سے تعلق رکھنے والے فلاحی اداروں اور کارکنوں کو شدت پسندوں کے ساتھ مشتبہ تعلقات پر دہشت گرد قرار دیتے ہوئے بلیک لسٹ کردیا ہے۔

مشترکہ بیان میں نو فلاحی اداروں اور نو دیگر افراد کو قطرکے ساتھ بلاواسطہ یا بالواسطہ تعلق رکھنے کے الزام میں دہشت گرد قرار دیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن کی تین اورلیبیا کی چھ تنظیموں پر القاعدہ اور شامی گروہ کے ساتھ تعلقات کا الزام ہے۔

دوسری جانب روس نے قطر بحران کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کر دی، روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے اگر روس سے کہا جائے تو وہ عرب ممالک اور قطر کے درمیان ثالث بننے کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ قطر اور سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں تنازع کے حل کے لیے کوششوں میں مصروف طیب ردوگان نے اپنے 2 روزہ دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ اور کویت کے امیر سے ملاقات کیں اور خلیجی ممالک کے تنازعہ کی حل پر بات چیت کی۔


سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال  پر شیئر کریں ۔

Comments

- Advertisement -