بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

عرب ممالک کا آبنائے ہرمز پر ایرانی قوانین سے متعلق اقوام متحدہ کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک(14 مئی 2026): چھ عرب ممالک نے اقوام متحدہ کو ایک مشترکہ خط ارسال کیا ہے جس میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز پر لگائے گئے یکطرفہ قوانین کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے اس خط پر بحرین، کویت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن کے دستخط موجود ہیں۔

خط میں واضح موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت کوئی بھی ملک اس طرح کے یکطرفہ قوانین کسی دوسرے ملک پر مسلط نہیں کر سکتا۔

عرب ممالک نے اپنے مراسلے میں ایران سے 6 اہم مطالبات کیے ہیں، جن میں آبنائے ہرمز پر تمام انتظامی دعووں سے دستبرداری، بحری راستے کو غیر مشروط طور پر کھولنے اور اب تک ہونے والے نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی شامل ہے۔

خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عالمی تجارت اور بحری جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے آبنائے ہرمز کی قانونی حیثیت کو برقرار رکھنا عالمی امن کے لیے ضروری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں