تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

شارجہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، مسجد کا امام اہلیہ سمیت جاں بحق

ابوظبی : اماراتی ریاست میں خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران مسجد کا پیش امام اہلیہ سمیت جاں بحق ہوگیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے السیوح علاقے میں اس وقت پیش آیا جب دو گاڑیوں آپس میں خوفناک تصادم ہوا۔

حادثے کے نتیجے میں مسجد کا کا پیش امام اہلیہ سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ان کی 25 سالہ بیٹی کو انتہائی تشویشناک حالت میں شارجہ کے القاسمی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ اسپتال میں زندگی و موت کی جنگ لڑرہی ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی دوسری گاڑی کے ڈرائیور کو معمولی زخم آئے تھے جسے فوری طور پر طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے لاپرواہی کی وجہ ہوا، جس کے نتیجے میں 58 سالہ پیش امام اور 50 سالہ اہلیہ کو گہری چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث دونوں کے دماغ میں خون جم گیا تھا جبکہ ان کی بیٹی آئی سی یو میں زندگی و موت سے جوج رہی ہے۔

یو اے ای میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 17 سالہ نوجوان ہلاک

واضح رہے کہ 9 نومبر کو متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 42 سالہ خاتون جاں بحق اور ان کی بہن زخمی ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ رواں سال جون میں دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے، رواں سال اپریل میں شارجہ میں سوڈانی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -