ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کا امریکی منصوبہ، عرب لیگ کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

عرب لیگ نے اردن اور مصر کی جانب سے اختیار کیے گئے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔

عرب لیگ نے اردن اور مصر کے اس مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے جس میں فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کیا گیا ہے۔

یہ مؤقف عرب ممالک کے فلسطینیوں کے تاریخی اور قانونی حقوق کے تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

اسپین ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے فلسطینیوں کی حمایت میں آگیا

سیکرٹری جنرل عرب لیگ کا کہنا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ محض ایک سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ یہ انصاف اور انسانی حقوق کا معاملہ ہے، جو اس بات کا متقاضی ہے کہ عالمی برادری اس مسئلے کے حل کے لیے مزید مضبوط اقدامات کرے اور آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم دیگر عرب ممالک کی حمایت سے فلسطینی کاز کی مزاحمت کو ختم کرنے کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنا دے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں