تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

فلسطین کی آزادی‘ عرب لیگ کا نئی مہم شروع کرنے پر اتفاق

عمان: عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اجلاس میں فلسطین کوعالمی سطح پر علیحدہ ریاست تسلیم کرانے کے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ‘ اور اس کے لیے جلد ایک سفارتی مہم بھی شروع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمان میں ہونے والے چھ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عرب لیگ فلسطین کو اقوام متحدہ میں آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔ اردن کے وزیرِ خارجہ ایمان سفادی کا کہنا تھا کہ مذکورہ فلسطین کا پایہ تخت مشرقی یروشلم ہوگا جس پر سنہ 1967 سے اسرائیل نے جبری تسلط قائم کررکھا ہے۔

ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانہ وہاں منتقل کرنے کے اعلانات کے بعد عرب لیگ نے متعدد فیصلے کیے تھے‘ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے نے دہائیوں سے ایک سمت میں رہنے والی مشرقِ وسطیٰ کی امریکی پالیسی کو یکسر تبدیل کردیا ہے۔

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ انہیں فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت پر غور و خوض کرنے کے لیے عمان میں جمع ہوئے تھے جہاں اتفاق کیا گیا کہ یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دلوانے اور فلسطین کی ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے منوانے کے لیے جدو جہد جاری رہے گی۔اجلاس میں سعودی عرب،اردن،مصرفلسطین،یواے ای، مراکش کے وزرا خارجہ اورعرب لیگ کے سیکریٹری جنرل بھی شرکت کی۔

عرب لیگ کا کہنا تھا کہ امریکا کے اس اقدام سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا اور امریکی صدر کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے
جس کی کوئی قانونی توجیح موجود نہیں ہے۔

اردن کے وزیرِ خارجہ ایمان سفادی نے مزید کہا کہ اب عرب لیگ کے اجلاس ہوتے رہیں گے اور جائزہ لیا جائے گا کہ فلسطین کے عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت دلوانے کے لیے عرب لیگ کیا کیا اقدامات کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں فلسطین کا 1967 والا حدود اربعہ تسلیم کرنا ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -