پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا، ساحلی اور پورٹ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، جو اس وقت کراچی کے جنوب میں 440 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ڈپریشن کے زیر اثر آج کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹہ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں میں سمندر کی لہریں بلند ہونے اور موسم خراب رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جبکہ 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے مرکز کے قریب ہواؤں کی رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

ماہی گیروں کو 3 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ ساحلی اور پورٹ حکام سمیت متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں