اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

ایران بے اعتمادی کے ماحول میں مذاکرات میں شامل ہو رہا ہے، عباس عراقچی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(11 اپریل 2026): ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران ‘مکمل بے اعتمادی’ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہو رہا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے جرمن ہم منصب جوہان واڈیفل سے ٹیلیفونک گفتگو کی، انہوں نے بتایا ہے کہ ایران امریکا نکے ساتھ مذاکرات کا آغاز "مکمل بے اعتمادی” کے ساتھ کر رہا ہے۔

عراقچی نے امریکا کی جانب سے وعدوں کی بار بار خلاف ورزیوں اور سفارتی دھوکہ دہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران ایرانی عوام کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل اختیارات کے ساتھ لڑے گا۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

واضح رہے کہ جنگ بندی مذاکرات کے سلسلے میں امریکا اور ایران کے وفد اسلام آباد میں موجود ہیں۔ ایران سے جامع جنگ بندی مذاکرات کے لیے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں