کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ارباز خان نے اداکارہ خوشبو خان سے طلاق کی تصدیق کردی۔
اداکار ارباز خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ذاتی زندگی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ سنگل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گھر والے مجھ سے کہتے ہیں کہ شادی کرلو شادی کرلو، میں نے ان سے کہا کہ آپ کے نزدیک شادی کا مقصد کیا ہے؟ وہ کہتے ہیں کہ شادی کے بعد بیوی تمہارا خیال رکھے گی، کپڑے استری کرے گی، ارباز نے کہا کہ یہ چیزیں میرے لیے میٹر نہیں کرتیں۔
معروف فلمی اداکار کا کہنا تھا شادی ایک بار ضرور کرنی چاہیے تاکہ پتہ چلے کہ یہ کیوں نہیں کرنی چاہیے، میں 40 سے اوپر کا ہو چکا ہوں، فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ خوشبو خان نے 2000 میں ارباز خان سے شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں، کئی سالوں سے دونوں طلاق کی افواہوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ۔
اس سے قبل اداکارہ خوشبو خان نے کہا تھا کہ ارباز میرے لیے سب کچھ تھا، اب میں دل سے روتی ہوں، لوگ دھوکا دینے والے ہیں، میں نے بہت کچھ کیا، جب مجھے اس کی ضرورت تھی وہ کبھی وہاں نہیں تھا، وہ بغیر کچھ کہے چلا گیا اور کبھی واپس نہیں آیا، لیکن اس کی یادیں میرے ساتھ رہتی ہیں، یہ ایک گہرا درد ہے، مجھے برسوں سے اسے دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بیوی اور ماں کی حیثیت سے اپنے فرائض پوری لگن کے ساتھ نبھائے اور جب تک میں گھریلو خاتون تھی، میں نے اپنی ذمہ داریوں کو بڑی احتیاط اور محبت سے نبھایا، اب میں کہہ سکتی ہوں کہ اگر میں آج بھی شادی شدہ ہوتی تو میں ایک بہترین گھریلو خاتون ہوتی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


