تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ، عوام کی مشکلات بڑھ گئیں

سیلاب اور مہنگائی کے طوفان میں ڈوبے عوام پر ایک اور مصیبت آن پڑی ہے اور ملک کے کئی شہروں اور دیہات میں ایل پی جی خودساختہ مہنگی کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیلاب اور مہنگائی کے طوفان میں ڈوبے عوام پر ایک اور مصیبت آن پڑی ہے اور ملک کے کئی شہروں اور دیہات میں ایل پی جی خودساختہ مہنگی کردی گئی ہے، ملک کے مختلف بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ پہاڑوں اور دور دراز کے دیہی علاقوں میں 50 روپے فی کلو مہنگی بیچی جارہی ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

اس حوالے سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 240 سے 250 روپے ہوگئی جب کہ دیہاتی علاقوں میں اس کی قیمت 270 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگست 2022 سے اوگرا کی مقرر کردہ قیمت 218 روپے فی کلو ہے لیکن اس وقت ملک میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہے، راستوں کی بندش کو جواز بنا کر بلاجواز قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے، حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے۔

Comments

- Advertisement -