The news is by your side.

Advertisement

سڑک کی تعمیرنو کا منصوبہ، محکمہ آثارقدیمہ نے تحفظات کا اظہار کردیا

پشاور: خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے پشاور سے چارسدہ تک سڑک کی تعمیر نو کے منصوبے پر محکمہ آثارقدیمہ وعجائب گھر نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سڑک کے تعمیر نو منصوبے سے متعلق محکمہ آثار قدیمہ وعجائب گھر نے کے پی ہائی وے اتھارٹی کو خط لکھ دیا جس میں منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق پشاور تاچارسدہ کے راستے میں 4تاریخی پل آتے ہیں۔ پلوں میں ناگومان، سردریاب، ادیزئی زئی، خیالی پل شامل ہیں، تاریخی پل آرکی ٹیکچرل اثاثوں کا تحفظ معاشرتی اور قانونی ذمہ داری ہے۔

کراچی کے انفرااسٹریکچر کی مرمت پاک فوج کی نگرانی میں کروائی جائے، تاجر رہنما کا مطالبہ

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پشاور سے چارسدہ تک تاریخی پلوں کو مسمار نہ کیا جائے، منصوبے کو خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی فوری طور پر واپس لے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی پشاور سے چارسدہ تک سڑک کی تعمیر نو چاہتی ہے جس سے متعلق مختلف امور پر غور کیا جارہا ہے اور منصوبے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

محکمہ آثار قدیمہ وعجائب گھر کے تحفظات پر کے پی ہائی وے اتھارٹی کا کوئی ردعمل نہیں آیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں