جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے ورلڈ کپ میڈل کھو دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے اپنا ورلڈ کپ میڈل کھو دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کا کہنا ہے کہ گھر کی تبدیلی کے دوران ان سے ورلڈ کپ میں ملنے والا میڈل گم ہوگیا جو ابھی تک نہیں مل سکا ہے۔

بارباڈوس سے تعلق رکھنے والے جوفرا آرچر کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیوار پر لگے ایک پورٹریٹ میں میڈل لٹکا دیا تھا لیکن وہ اب وہاں موجود نہیں ہے۔

جوفرا آرچر کے مطابق وہ فلیٹ سے چلے گئے اور تصویر دیوار پر لگی ہے لیکن کوئی میڈل موجود نہیں ہے، آرچر کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ تک گھر کو الٹ پلٹ کردیا لیکن میں ابھی تک اس کی تلاش میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا پروفیشنل کرکٹ کی معطلی سے متعلق بڑا اعلان

انگلش فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ یہ گھر میں ہونا چاہئے اور میں اس کی تلاش میں رہوں گا لیکن میں اسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے پاگل ہوچکا ہوں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے سبب جولائی تک کرکٹ کے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی ملتوی ہوگئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تین میچز کی سیریز 4 جون سے شروع ہونا تھی۔

برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث ڈومیسٹک سیزن کو 28 مئی تک ملتوی کردیا گیا تھا جو 12 اپریل سے شیڈول تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں