تازہ ترین

انگلینڈ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر ایشیز سے باہر

آسٹریلیا کے خلاف ایشیز کے لیے انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ اہم فاسٹ بولر جوفر آچر زخمی ہو کر اسکواڈ سے باہر ہو گئے۔

انگلینڈ نے ایشیز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں مڈل آرڈر بلے باز جونی بیرسٹو کی واپسی ہوئی ہے۔ تیز گیند باز جوفرا آرچر منگل کو دائیں کہنی میں اسٹریس فریکچر کی وجہ سے ایشز سے باہر ہوگئے۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ جوفر آرچر آئندہ کئی ماہ تک مکمل فٹ نہیں ہو سکیں گے حالیہ اسکینوں سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی دائیں کہنی میں فریکچر کی وجہ سے تناؤ برقرار رہے گا۔

ای سی بی کے مینیجنگ ڈائریکٹر برائے انگلینڈ مینز کرکٹ روب کی نے کہا کہ جوفرا آرچر کے لیے یہ مایوس کن اور پریشان کن دور رہا ہے وہ کہنی کی چوٹ سے مکمل طور پر چھٹکارا نہیں پا سکے جس سے انہیں طویل مدت تک باہر رکھا گیا ہے ہم ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

انگلینڈ اسکواڈ

بین اسٹوکس (کپتان)، جیمز اینڈرسن، جونی بیرسٹو، اسٹورٹ براڈ، ہیری بروک، زیک کرولی، بین ڈکٹ، ڈین لارنس، جیک لیچ، اولی پوپ، میتھیو پوٹس، اولی رابنسن، جو روٹ، کرس ووکس، مارک ووڈ

Comments