بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

بھارت کیخلاف انگلینڈ نے اہم ‘ہتھیار’ شامل کر لیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے خلاف انگلینڈ نے فاسٹ بولنگ اٹیک کو مضبوط کرتے ہوئے دو اہم بولرز کو ٹیم میں دوبارہ شامل کر لیا۔

دورہ بھارت کے لیے جوفر آرچر اور بین اسٹوک انگلینڈ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ دونوں بولرز کو دورہ سری لنکا کے لیے آرام دیا گیا تھا اور ان کی عدم موجودگی کے باوجود انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ باآسانی جیت لیا۔

دوسرا ٹیسٹ کا آغاز جمعہ سے ہوگا جس کے بعد انگلش ٹیم اگلے ماہ بھارت روانہ ہوگی جہاں وہ آسٹریلیا کو شکست دینے والی بلند مورال بھارتی ٹیم سے اسی کی سرزمین پر مدمقابل ہوگی۔

انگلش کپتان جوئے روٹ کا کہنا ہے کہ آرچر اور بین اسٹوک کی واپسی سے ٹیم کو زبردست بوسٹ ملے گا اور بھارت کے خلاف دونوں کھلاڑیوں کی دستیابی ٹیم کے لیے اہم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اچھا کھیل پیش کیا ہے وہ ہوم سیریز میں اپنی سرزمین کی کنڈیشن میں مزید بہتر کھیل پیش کرے گی لیکن ہم نے بھی بھرپور تیاری کی ہے اور زبردست مقابلے کی توقع ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں