تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کیا سندھ میں بلدیاتی انتخابات موخر ہورہے ہیں؟

 امیدواروں پر پی پی میں اختلافات کے بعد سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات موخر کرانا چاہتی ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست دے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلدیاتی امیدواروں پر پی پی میں اختلافات کے بعد سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات موخر کرانا چاہتی ہے اور اس حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے التوا کیلیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست دے گی۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بلدیاتی امیدواروں کے انتخاب کے معاملے پر پی پی میں اختلافات بڑھ رہے ہیں اور پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں نے بھی قیادت کو بلدیاتی الیکشن موخر کرانے کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی بھی نئے بلدیاتی قانون کی منظوری تک بلدیاتی انتخابات کا التوا چاہتی ہے جب کہ ایم کیوایم، جماعت اسلامی پرانی ووٹر لسٹوں کی درستگی تک بلدیاتی الیکشن نہیں چاہتیں، اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی ایک رائے یہ بھی ہے کہ سندھ میں شدید گرمی کی لہر ہے اور اس دوران انتخابی مہم چلانا مشکل ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے التوا کے حوالے سے سندھ حکومت نے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ پہلے اس معاملے پر سندھ کابینہ اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائیگی اور اس کے بعد ہی الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست دی جائیگی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں دو مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے، پہلے مرحلے میں پولنگ 26 جون کو شیڈول ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں 24 جولائی کو الیکشن ہونے ہیں۔

Comments

- Advertisement -