تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کیا روس اور فلسطین دفاعی معاہدہ کرنے جا رہے ہیں؟

ماسکو میں جاری بین الاقوامی سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر فلسطینی فوجی جنرل اور روس کے ڈپٹی وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو میں جاری ماسکو میں جاری بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ماسکو میں موجود فلسطینی فوجی جنرل اور روس کے ڈپٹی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں فوجی اور انٹیلیجنس معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

اس حوالے سے روسی وزارت دفاع کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی ڈپٹی وزیر دفاع الیگزینڈرفومن اور فلسطینی سکیورٹی فورسرز کے میجر جنرل نضال ابو دخان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں ممکنہ فوجی اور انٹیلیجنس تعاون پر گفتگو کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں حکام کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات مغربی پابندیوں کے شکار روس کے اتحادیوں کے ساتھ ماسکو میں جاری بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس اور رشیا آرمی فورم 2022 سے ہٹ کر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ روس فلسطین کی علیحدہ ریاست کے دعویٰ کی حمایت کرتا ہے تاہم فوجی اور انٹیلیجنس معاملات میں تعاون کے حوالے سے ہونے والے اس ملاقات پر بین الاقوامی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ روس اور اسرائیل کے تعلقات کو متاثر کر سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -