تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کیا سبزیاں اور آٹا بھی جسم کی چربی کم کرنے میں کارآمد ہے؟ جانیے

امریکی کالج آف نیوٹریشن کے طبی ماہرین سے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ تازہ سبزیاں انسانی جسم میں موجود چربی کو زائل کرنے اور وزن کم کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔

صحت مند زندگی گزارنا ہر انسان کی خواہش ہے مگر اس میں کامیابی کیلئے کسی مفید مشورے یا ہدایت پر مستقل مزاجی اور پرہیز کئے بغیر عمل کرنا بے مقصد ہوجاتا ہے، اسی سلسلے میں امریکن کالج آف نیوٹریشن کے ایک تحقیق شائع کی ہے۔

اس تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سبزیاں کھانے سے جسم کی چربی زائل ہوتی ہے اور ساتھ ہی یہ غذا شوگر کے مریضوں کےلیے کیلوریز کا مقابلہ کرنے کےلیے بہترین غذا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبزی کھانے والوں کا وزن گوشت کھانے والے افراد کی نسبت 12 ہفتوں میں دوگناہ کم ہوتا ہے اور اس کا عملی مشاہدہ تحقیق میں حصہ لینے والے افراد کے کم ہوتے وزن نے کیا۔

تحقیق کی مرکزی مصنف ڈاکٹر ہانا کاہلیوا جو ڈائریکٹر کلینیکل ریسرچ ہیں کا کہنا ہے کہ ورزش کے دوران کسی کے وزن میں کمی نہیں ہوئی۔

آٹا وزن کم کرنے میں کس طرح مفید ہے؟

امریکی کالج آف نیوٹریشن نے ایک اور تحقیق میں بتایا کہ سفید آٹے کی روٹی یا چاول کھانے والوں کی نسبت عام آٹے کی روٹی اور دیگر غذائیں استعمال کرنے والے افراد کے پیٹ کی چربی جلدی کم ہوئی۔

اس کے علاوہ جن افراد نے وزن میں کمی کے لیے اناج کا استعمال کیا ان کی پروٹین سی کی مقدار 38 فیصد کم ہوگئی جو جسم میں سوزش ہو جانے کی طرف اشارہ ہے۔

محققین وزن میں کمی کے لیے اناج شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جس سے چربی جلانے میں مدد ملتی ہے اور امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -