تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

اریبہ حبیب کی مایوں کی ویڈیو اور تصاویر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کا آغاز ہوگیا، ان کی مایوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں ’مینو‘ کا کردار نبھانے والی اریبہ حبیب کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اداکارہ کی مایوں کی تقریب میں ساتھی اداکاروں اور قریبی عزیز نے شرکت کی۔

اریبہ حبیب کو تصاویر میں سرسوں کے رنگ کا لباس اور پھولوں کا زیور پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل تصویروں میں اریبہ حبیب اپنی مہندی کی رسم خود بھی انجوائے کررہی ہیں اور مہمانوں کو چائے پیش کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

اریبہ حبیب اپنی ساتھی اداکاراؤں اور سہیلیوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ڈانس بھی کر رہی ہیں، اُن کی مہندی پر اداکارہ ثنا فخر، ژالے سر حدی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے بات پکی سمیت شادی کے کارڈ کی بھی تصاویر شیئر کی جاچکی ہیں تاہم انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

اریبہ حبیب سعدین عمران نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -