شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہے بس سب اچھے سے ملتے ہیں۔
اداکارہ اریبہ حبیب نے ساتھی اداکار اظفر رحمان کے ساتھ پروگرام ’شانِ سحور‘ میں شرکت کی اور اس دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں صرف عمر سے بڑے لوگوں سے دوستی رکھی ہے جن کا تجربہ بہت زیادہ ہوتا ہے تو حسد کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا، اظفر رحمان میرے اچھے دوست ہیں اور میرا دوسرا ڈرامہ ان کے ساتھ تھا انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا ہے۔
اریبہ حبیب نے کہا کہ اظفر کی مہوش حیات، عائشہ عمر اور عائشہ خان سے اچھی دوست ہے۔
یہ پڑھیں: اریبہ حبیب کا شادی سے متعلق لڑکیوں کو مشورہ
اداکارہ نے کہا کہ میں دپیک پروانی کی تقریب میں بندی لگا کر پہنچ گئی تو بہت تنقید ہوئی دوسری طرف ہم لوگ کہتے ہیں کہ ہم انہیں سپورٹ کرتے ہیں حالانکہ وہ لوگ بھی ہمارا خیال رکھتے ہیں ہم نماز پڑھتے ہیں تو وہ لوگ انتظار کررہے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی کل ہی میں دیپک پروانی کی افطار پارٹی میں گئی تھی۔
ایک سوال کے جواب میں اریبہ حبیب نے کہا کہ میرے ماڈلنگ کے وقت سوشل میڈیا نہیں تھا لیکن جب پہلا ڈرامہ کیا تو انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ بنایا تھا اور میں عائزہ خان کے ساتھ منفی کردار نبھا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے میری بینڈ بجادی تھی، میرا پہلا ڈرامہ تھا تو میں کمنٹ پڑھا کرتی تھی، میں نے کوئی جواب کبھی نہیں دیا، مجھے برا لگا کہ لوگ کردار کو ایسا کیوں سمجھ رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


