پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں ’مینو‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ اریبہ حبیب نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کردی۔
اداکارہ کی شادی کے کارڈ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اریبہ حبیب کی سعدین کے ساتھ شادی کی تاریخ 2 جنوری لکھی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
اریبہ حبیب نے شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ’اریبہ ویڈز سعدین‘ بھی استعمال کیا۔
اریبہ کی شادی کا کارڈ ایک فریم میں بند ہے اور اسے سنہری خطاطی کے ساتھ لکھا گیا ہے جبکہ ساتھ میں ایک موم بتی اور مٹھائی کا ڈبہ بھی موجود ہے۔
اداکارہ نے گزشتہ روز شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی، ساتھی اداکاراؤں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو شادی کی پیشگی مبارک باد دی جارہی ہے۔
اریبہ حبیب کو شادی کا کارڈ شیئر کرنے پر اداکارہ سنبل اقبال، صدف کنول کی جانب سے مبارک باد دی گئیں۔
واضح رہے کہ رواں سال اگست میں اریبہ حبیب کی سعدین عمران نامی نوجوان کے ساتھ بات پکی ہوئی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
اداکارہ اریبہ حبیب سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، وہ مداحوں کو اپنے ڈراموں سے متعلق بھی آگاہ کرتی رہتی ہیں۔