پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار کی شادی کے بعد ایک اور اداکارہ کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں ’مینو‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا۔
اریبہ نے اپنی شادی کی تیاریوں کے حوالے سے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ ’شادی کی تیاری شروع الحمدللہ۔‘
یاد رہے کہ اریبہ حبیب کی بات پکی کی رسم رواں برس ماہِ اگست میں ہوئی تھی، جس کے بعد اب اداکارہ نے شادی کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
اریبہ حبیب نے مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز آخر ہوگا کب۔
اداکارہ نے اس سے قبل بات پکی کی رسم سے منگیتر اور والدہ کے علاوہ دیگر خواتین کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں۔
بات پکی کے بعد بھی انہوں نے منگیتر کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکار عثمان مختار کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، اداکار کی شادی میں قریبی عزیز اور شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔