تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

اریبہ حبیب اور یشما گل کی ’چیٹ‘ لیک ہوگئی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب اور یشما گل کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ میں ابیہا کا مثبت کردار نبھانے والی اداکارہ اریبہ حبیب کی ساتھی اداکارہ یشما گل کے ساتھ کی گئی گفتگو لیک ہوگئی۔

واٹس ایپ پر اریبہ یشما سے پوچھتی ہیں کہ آج کا کیا پلان ہے مجھے بتائیں، میں رات کی دعوت کی پلاننگ کررہی ہوں۔‘

اس پر یشما کہتی ہیں کہ واہ واہ، اتنی عزت، انہوں نے اریبہ کے لیے پیار کا اظہار بھی کیا اور ماں صدقے لکھا۔

واضح رہے کہ اریبہ حبیب اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ میں ابیہا کا کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے شوہر کی موت ہوجاتی ہے اور اب گھر والوں کی جانب سے ان پر دوسری شادی کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

ڈرامے کی کہانی بیٹیوں کے گرد گھومتی ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ انہیں شادی کے بعد کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اریبہ حبیب، رباب ہاشم، گل رعنا، کنول خان، لائبہ خان جاوید شیخ کی بیٹیوں کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ کو روزانہ شام 7 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -