جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

اریج چوہدری نے یکطرفہ محبت کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ و ماڈل اریج چوہدری نے یکطرفہ محبت کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔

اداکارہ اریج چوہدری نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح کسی کو اس مقام تک پہنچنے کی اجازت نہیں دیتیں جہاں وہ میرے لیے محبت کا اعتراف کرسکیں، اس پر مکمل روک لگاتی ہوں اور اپنے جذبات کا اعتراف کرنے سے پہلے خود کو ان سے دور کرلیتی ہوں۔

یہ پڑھیں: اریج چوہدری نے سیٹ پر پیش آنے والا خوفناک واقعہ سنادیا

اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ آپ کو کسی کا دل نہیں توڑنا چاہیے، میں دوسرے لوگوں کے جذبات کا احترام کرنے پر یقین رکھتی ہوں۔

اریج چوہدری نے کہا کہ اگر میں دیکھتی ہوں کہ کوئی میرے لیے جذبات رکھتا ہے اور مجھے کوئی دلچسپی نہیں تو وہ جلدی سے خود کو اس سے دور کرلیتی ہوں کیونکہ کسی کا دل توڑنا بالکل غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کے پاس جاکر اپنے جذبات کا اعتراف نہیں کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں