بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

مجھے لگتا تھا کہ اداکاری نہیں کرپاؤں گی، اریکا حق

اشتہار

حیرت انگیز

ٹک ٹاکر و اداکارہ اریکا حق کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا تھا کہ اداکاری نہیں کرپاؤں گی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ میں گزشتہ روز ٹک ٹاکر اریکا حق کی انٹری ہوئی ہے جس میں وہ زیبا اور جامی کے بچوں کی دوست بنی ہیں۔

گڈ مارننگ پاکستان میں اریکا حق نے کہا کہ ’کفیل‘ کا اسکرپٹ میں نے پڑھا اور میرے اسکرپٹ بابا (والد) بھی پڑھتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ بابا اسکرپٹ پڑھتے ہیں لیکن یہ میں ہی فیصلہ کرتی ہوں کہ ڈرامے میں اداکاری کرنی ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا پہلا ڈرامہ ہے، اس سے قبل ڈراموں کی آفرز آئیں لیکن مجھے کردار سمجھ نہیں آیا اور مجھے لگتا تھا کہ میں اداکاری نہیں کرپاؤں گی۔

اریکا حق نے کہا کہ میں اس وقت چھوٹی تھی، اتنا ایکسپوژر بھی نہیں تھا جب بڑی ہوئی تو سوچا کہ سب کرتے ہیں مجھے آڈیشن تو دینا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ حال ہی میں فلم اینڈ ٹی وی میں گریجویٹ کیا ہے، میرا شوبز میں آنے کا ارادہ نہیں تھا میڈیکل سے اس جانب آئی۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ والدین کو منانے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی انہیں معلوم تھا کہ اب میں کوئی بات نہیں سنوں گی تو انہوں نے کہا کہ شوبز میں جانے دو، ہم چار بہنیں ہیں والدین چاہتے تھے کہ سب ڈاکٹر بنیں لیکن آج کل کے بچے اپنے کیریئر کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں