ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

عریقہ حق کا ’ویل سیٹلڈ‘ شوہر کی خواہش مند لڑکیوں کو اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اور ڈیجیٹل انفلوئنسر نے ویل سیٹلڈ شوہر کی خواہش مند لڑکیوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔

عریقہ حق کا شمار پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کو نٹینٹ کریئیٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز میں کیا جاتا ہے، ٹک ٹاک پر ان کے 12 ملین اور انسٹاگرام پر 4 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ عریقہ حق، عاصم اظہر کے گانے ‘تم تم’ سمیت کئی گانوں میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ ‘کفیل’ میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ "کیا آج کی لڑکیاں مٹریلسٹک ہو گئی ہیں؟” تو انہوں نے اس سے اتفاق کیا۔

عریقہ حق نے شادی کے لیے صرف مالی طور پر مستحکم (ویل سیٹلڈ) مردوں کی تلاش کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سوال اٹھاتے ہوئے لڑکیوں کو خود مختار بننے کا مشورہ دیا ہے۔

عریقہ حق کا کہنا تھا کہ لڑکیاں صرف اسی صورت میں ایک سیٹلڈ مرد کا مطالبہ کرنے کا حق رکھتی ہیں جب وہ خود بھی مستحکم اور خود مختار ہوں۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ محض گھر بیٹھ کر اور سارا دن نیٹ فلکس دیکھ کر یہ مطالبہ نہیں کر سکتیں کہ شوہر کی آمدنی بہت زیادہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا ان لڑکیوں سے سوال ہے کہ "آپ نے اپنے کیریئر کے لیے کیا محنت کی ہے؟”

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر آپ خود کسی مقام پر ہیں تبھی آپ اپنے شریکِ حیات سے کوئی مطالبہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مل کر کیریئر بنانا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اور اگر مرد کی آمدنی کم بھی ہو تو اسے قبول کیا جا سکتا ہے۔ عریقہ کے مطابق تعلیم کا مقصد صرف ڈگری حاصل کرنا نہیں بلکہ شعور پیدا کرنا ہے۔

کفیل کا جامی: منفی کردار میں عوام کو حقیقت کی جھلک کیوں نظر آرہی ہے؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں