بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

 (10 نومبر 2025): معروف ماہر تعلیم، دانشور اور انسانی حقوق کی کارکن ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئیں۔

مرحومہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ چند روز سے علیل تھیں، علمی و ادبی حلقوں کا ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، پاکستان کی ایک بلند و بالا دانشورانہ آواز، ڈاکٹر زہرہ نے اپنی زندگی تعلیم، خواتین کے حقوق، ثقافتی ورثے اور اردو زبان کے فروغ کے لیے وقف کر دی، ان کا تعلق لاہور سے تھا۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے بی اے آنرز کیا، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے اردو میں ایم اے، اور یونیورسٹی آف ہوائی ایٹ مینووا (امریکا) سے ایشیائی تعلیم میں ایم اے اور تاریخ میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔

خدمات اور اعزازات

ڈاکٹر عارفہ انسانی حقوق، صنفی مساوات، اردو زبان کے فروغ اور تعلیمی انقلاب کی علمبردار ہیں، وہ سات زبانیں بولتی تھیں، انہیں کتابوں سے گہرا لگاؤ تھا، وہ اکثر و بیشتر نوجوانوں کو قومی زبان میں ادبی انقلاب کی دعوت دیتی تھیں۔

انہیں تمغہ امتیاز (2025)، فاطمہ جناح ایوارڈ، انٹرنیشنل سوفسٹ ایوارڈ، یونیسکو چیئر ہولڈر (2021-2025) اور متحدہ عرب امارات میں ادب و ثقافت کے لیے انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وہ سوشل میڈیا پر بھی فعال رہتی تھی اور کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی تھیں، جس کی وجہ سے اکثر ان کی ویڈیوز اکثر وائرل ہو جاتی ہیں، ان کی زندگی تعلیم، سچائی اور سماجی انصاف کی جدوجہد کا آئینہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں