The news is by your side.

ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو شکست دیدی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹرز فائنل میں ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد نیدرلینڈز کو شکست دے دی۔

ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا گیا دوسرا کوارٹرفائنل مقررہ وقت میں 2-2 گول سے برابر رہا۔

ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کا پلڑا بھاری رہا جن کے کھلاڑی 60 فیصد گیند پر قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے لیکن ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے  بھی مواقع سے فائدہ اُٹھایا۔

ارجنٹائن کی جانب سے  پہلا گول مولینا نے 35 ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول میسی نے 73ویں منٹ میں پینالٹی کک پر اسکور کیا دوسری جانب نیدرلینڈز کے دونوں گول ویگ ہورسٹ نے کھیل کے  آخری لمحات میں کیے۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا مگر اُس میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد پینالٹی ککس کا سہارا لیا گیا،  دونوں ٹیموں کو 5،5 پینالٹی ککس دی گئیں۔

پینالٹی ککس سیشن میں ارجنٹائن نے 4 اور نیدرلینڈز نے 3 گول کیے، یوں ارجنٹائن کی ٹیم نے دوسرے کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

ارجنٹینا کا سامنا سیمی فائنل میں گزشتہ بار کی فائنلسٹ کروشیا سے ہوگا۔۔ کوارٹر فائنل میں جیت پر ارجنٹینا کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں خوب جشن منایا۔

تمام میچز پاکستان کےپہلےایچ ڈی اسپورٹس چینل اےاسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں