ارجنٹائن کی نامور اداکارہ، ماڈل و ٹی وی میزبان سلوینا لونا پلاسٹک سرجری غلط ہونے کے نتیجے میں موت کے منہ میں چلی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 43 سالہ سلوینا لونا 11 اگست کو چل بسیں۔ سال 2011 میں پلاسٹک سرجری کروانے کے بعد ان کی صحت ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑ رہی تھی۔
سلوینا کونا کے وکیل فرنینڈو برلینڈو نے اداکارہ و ماڈل کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ سلوینا لونا کے اہل خانہ نے ڈاکٹروں کے کہنے کے بعد ان سے رابطہ منقطع کرنے کا فیصلہ کیا۔
اداکارہ و ماڈل کی سہیلی گسٹاوو کونٹی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ’ہم نے ہمیشہ آپ سے محبت کی اور کرتے رہیں گے۔ ہم ہمیشہ میرے دل میں ساتھ رہیں گے۔‘
سلوینا لونا کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی۔ انہیں ہفتے میں تین ڈائلیسس سیشنز سے گزرنا پڑتا تھا جبکہ ایک سیشنز تقریباً چار گھنٹے کا تھا۔
سال 2015 میں ان کے گردے کی پتھری کا علاج کیا گیا۔ دوران علاج ان میں ہائپر کیلسیمیا (HYPERCALCEMIA) کی تشخیص ہوئی۔