The news is by your side.

Advertisement

بدعنوانی کے خلاف جنگ خاتمے تک جاری رہے گی، صدر عارف علوی

اسلام آباد: صدرِ مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں 70 سالوں سے بدعنوانی عام رہی ہے، کرپشن کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں لاہور چیمبر اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن  اور سرخ فیتے کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی اعداد و شمار میں غلط ردوبدل روکنے میں کارگر ہے،حکومت تاجر برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم اور پاکستان میں کاروبار کو آسان بنارہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے سافٹ ویئر انجینئرز ہیں جو اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کررہے ہیں، ملک میں 70سال سے بدعنوانی عام رہی موجودہ حکومت بدعنوانوں کا احتساب کررہی ہے۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بدعنوانی  کے خلاف جنگ جاری ہے اور یہ خاتمے تک جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کیے جس کے تحت کسی کو بھی رعایت نہیں دی جارہی، وزیراعظم عمران خان نے بھی دو ٹوک مؤقف اپنایا ہوا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی اور نہ وہ کسی ڈیل کے مستحق ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں