The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نے اقوامِ متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے اٹھایا، عارف علوی

لاہور: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جبکہ ناموسِ رسالت، ماحولیات اور منی لانڈرنگ پر بھی اظہار خیال کیا۔

لاہور میں منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ سعودی ایران کشیدگی اور افغانستان کے معاملے پر عمران خان کے کردار کی بات ہورہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2003میں خشونت سنگھ نے لکھا  تھا کہ بھارت تباہی کی طرف جارہا ہے، وہاں اب مسلمانوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے جبکہ عمران خان نے دنیا کو خبر دارکیا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھنے کے بعد خونریزی کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں کے سامنے شاندار تقریر کی تھی جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا تھا۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی دنیا کے سامنے مودی اور آر ایس ایس کے گھناؤنے چہرے کو بھی بے نقاب کیا تھا، عمران خان کے خطاب کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں