The news is by your side.

Advertisement

صدر عارف علوی سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات، عید کی مبارک باد کا تبادلہ

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے صدر پاکستان کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت عارف علوی سےوزر،ارکان پارلیمان، سفرا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی جس میں میزبان اور مہمانوں میں عید کی مبارک باد کا تبادلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے بھی عارف علوی سے ملاقات کی اور  انہیں عید کی مبارک باد پیش کی جبکہ صدرِ مملکت نے نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بننے پر مبارک باد کا پیغام بھی دیا۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ امیدہےنریندرمودی کادوبارہ انتخاب خطےکےامن کےلیےمثبت ثابت ہوگا، توقع ہےمودی کاانتخاب معاشی ترقی اورفلاح میں بھی معاون بنےگا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نجی دورے پر دہلی پہنچ گئے اور انہوں نے عید کی نماز جامع مسجد دہلی میں ادا کی۔

سہیل محمود بھارت میں بطور پاکستانی ہائی کمشنررہ چکے ہیں، وہ اپنے خاندان کو وطن واپس لانے کے لیے بھارت پہنچے، پاکستانی ہائی کمشنر کی نامزدگی کے وقت اُن کے بیٹے کے امتحانات ہورہے تھے جس کے بعد وہ اپنے خاندان کو بھارت میں ہی چھوڑ کر پاکستان واپس آگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق سہیل محمودکادورۂ بھارت پیک چینل ڈپلومیسی کانتیجہ ہے، وہ دو روز بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وطن واپس آجائیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں