اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

عارف علوی نے بحیثیت صدر مملکت آخری ٹوئٹ میں کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عارف علوی نے بحیثیت 13ویں صدر مملکت سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر آخری ٹوئٹ کر دیا ہے۔

عارف علوی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے آخری پوسٹ کر رہا ہوں، ایکس اکاؤنٹ کا مکمل کنٹرول پاکستان کے 14ویں صدر کے حوالے کر رہا ہوں۔

سابق صدر نے لکھا کہ اللہ میری کوتاہیوں پر درگزر فرمائے اور جو کام اچھے کیے اللہ مجھے اس کا اجر دے، پاکستانی عوام کی خدمت کرنا اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کوئی شک نہیں شاندار مستقبل ملک کا منتظر ہے۔

عارف علوی نے بحیثیت صدر مملکت آخری ٹوئٹ میں کیا کہا؟

عارف علوی نے بحیثیت صدر مملکت آخری ٹوئٹ میں کیا کہا؟

عارف علوی نے ستمبر 2018 کو صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اور ان کے عہدے کی پانچ سالہ آئینی مدت گزشتہ سال ستمبر میں مکمل ہو چکی تھی تاہم الیکٹورل کالج مکمل نہ ہونے کی وجہ سے 6 ماہ سے زائد عہدہ صدارت پر براجمان رہے۔

گزشتہ روز عارف علوی کو ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پُروقار تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں مسلح افواج کے دستے نے صدر مملکت کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے الوداعی گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور ایوان صدر کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں