تازہ ترین

حکومتوں کو خواتین کے لئے مردوں کے مساوی مواقع فراہم کرنے چاہییں: صدر پاکستان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشی خودمختاری ہی صحیح معنوں میں خواتین کی آزادی اور ترقی کی ضامن ہے، حکومتوں کو خواتین کے لئے مردوں کے مساوی مواقع فراہم کرنے چاہییں۔

ان خیالات کا اظہار صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ینگ ویمن لیڈر شپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے سب سے پہلے عورتوں کو وراثت میں حصہ دیا، اس قانون پر عمل درآمد خواتین کی معاشی خودمختاری کے انتہائی اہم ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ معاشی خودمختاری ہی صحیح معنوں میں خواتین کی آزادی اور ترقی کی ضامن ہے، معاشرے میں خواتین کو جائز مقام اور تحفظ دلانا قومی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے لئے بہت سے شعبوں میں مواقع پیدا ہو رہے ہیں، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومتوں کو خواتین کے لئے مردوں کے مساوی مواقع فراہم کرنے چاہییں.

مزید پڑھیں: ریاست مدینہ کیسے بنائی جائے ؟ اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کل ایوان صدر مدعو

صدر مملکت نے مزید کہا تعلیمی اداروں میں خواتین کے داخلے کی شرح 70 فیصد ہے، البتہ اداروں میں کام کرنے والی خواتین کی شرح محض 20 فیصد ہے، جس میں اضافہ ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو معاشرے کے پسماندہ طبقات پر زیادہ توجہ دینی چاہیے، معاشرے کی ترقی میں عورتوں کا فعال کردار انتہائی اہم ہے۔

Comments