آئین میں ترمیم کی حکومتی کوششوں کی مخالفت کریں گے، عارف علوی arif-alvi
The news is by your side.

Advertisement

آئین میں ترمیم کی حکومتی کوششوں کی مخالفت کریں گے، عارف علوی

سکھر: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62 اور63 کی شق میں ترمیم کی بھرپور مخالفت کریں گے اور ان شقوں کو آئین سے ختم نہیں کرنے دیں گے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آئین کی شق 62 اور 63 میں ترمیم کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے.

عارف علوی نے کہا کہ اگر ترمیمی بل کو نواز شریف بل کہا جائے گا تو بے جا نہ ہوگا، ہم نے بادشاہت کو گرایا ہے اور دنیا دیکھے گی کہ یہ کرپٹ حکمراں الیکشن سے پہلے جیل جائیں گے.

رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا کہ حکمرانوں نے سارے ادارے تباہ کردیئے گئے ہیں اب صرف فوج اورعدلیہ رہ گئے ہیں حکمران فوج اورعدلیہ کو بھی تباہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں.

عارف علوی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ملک کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے جیسا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو سزا انصاف کی پہلی امید ہے.

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے تمام دھڑے پہلے ہی ایک تھے اور اب ان کے ملنے پر تعجب نہیں ہوا ہے تاہم وفاق اور سندھ میں اگلی حکومت پاکستان پی ٹی آئی بنائے گی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں