تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

عارف لوہار کی بیٹے کے ساتھ شاندار پرفارمنس، ویڈیو وائرل

پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری لوک گلوکار عارف لوہار کی بیٹے کے ساتھ شاندار رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار عارف لوہار کی بیٹے کے ساتھ شاندار پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں ان کے ساتھ بیٹے کو بھی رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عارف لوہار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا گیا کہ گلوکار نے کسی کی شادی میں بیٹے سے ساتھ پرفارم کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عارف لوہار گنگنا بھی رہے ہیں اور ساتھ ہی بیٹے کے ساتھ رقص بھی کررہے ہیں جبکہ ان کے بیٹے کو ایک موقع پر ڈھول بجاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

لوک گلوکار کی ویڈیو چند گھنٹوں قبل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو کو خوب سراہا رہے ہیں۔

اداکارہ ایمن خان نے بھی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا، سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر اپنی رائے بھی ظاہر کی، ایک صارف نے لکھا کہ ’بچے کی پرفارمنس کمال کی ہے، ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ماشا اللہ بہت ہی پیارا بچہ ہے۔‘

Comments

- Advertisement -