The news is by your side.

Advertisement

آئی جی پنجاب عارف نوازخان نے دوسری بارمحکمے کی کمان سنبھال لی

پنجاب پولیس کی تاریخ میں دوسری بار مقرر ہونے والے یہ پہلے آئی جی ہیں

لاہور: آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے دوسری مرتبہ محکمے کی کمان سنبھال لی، پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بارکسی افسر کا دوسری مرتبہ انسپکٹر جنرل کے عہدے پر تقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے تعینات آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، کیپٹن ریٹائرڈ عارف نوازخان کوسینٹرل پولیس آفس میں سلامی دی گئی، سابق آئی جی امجد جاوید سلیمی نے نئے آئی جی کو آنرری اسٹک سونپی۔

میڈیا سےگفتگو میں آئی جی پنجاب کپیٹن ریٹائرڈ عارف نواز کہا پولیس عوام اورمظلوم کےساتھ کھڑے ہوکراپنی کارکردگی کو بہتر کرے، میری ٹیم میں وہی رہے گا جو پرفارم کرے گا۔

کپیٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے کہا 10 ماہ بعددوبارہ ذمہ داریاں سنبھال رہا ہوں، میں حکومت اورعوام کوجواب دہ ہوں، اچھی کارکردگی دکھانے والامیری ٹیم کاحصہ رہےگا اور آئین و قانون کی ذمہ داریاں ہم پوری کریں گے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا پولیس کے سپہ سالارکے طور پر کہناچاہتاہوں کہ پرفارمنس کے سوا کوئی آپشن نہیں، فورس پرفارم کرے ان کے لئے مراعات میری ذمہ داری ہے، 10 ماہ کے دوران جوکچھ ہوا مجھے علم نہیں، جوکام کرے گا وہی فورس میں ہوگا۔

عارف نواز نے کہا قانون کےمطابق پولیس کی ذمہ داریاں پوری کی جائیں گی ، اپنی حکمت عملی جلد سب کو بلا کر شیئرکریں گے۔

خیال رہے کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو دوسری مرتبہ آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل عارف نواز جولائی 2017 سے جون 2018تک آئی جی پنجاب رہ چکے ہیں۔

پنجاب پولیس کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی افسر کو دوسری بار اس عہدے پر متعین کیا گیا ہو، اس سے قبل 1947 سے آج تک تمام آئی جیز ایک ہی مرتبہ اس عہدے پرفائز ہوسکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں