پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

اریجیت سنگھ نے ’پسوڑی‘ گا کر سب کو حیران کر دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: اپنی خوبصورت آواز سے ہر کسی پر سحر طاری کرنے والے معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کی کوک اسٹوڈیو کا مشہور میوزک ’پسوڑی‘ گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اریجیٹ سنگھ اپنے مداحوں کو خوش کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ حال ہی میں انہوں نے بھارت کے شہر پونے میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا۔

گلوکار نے کنسرٹ میں ’پسوڑی‘ گایا جس سے نہ صرف وہاں موجود مداحوں پر سحر طاری ہوا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس ویڈیو کلپ کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Koimoi.com (@koimoi)

پاکستانی گانے کو نہ صرف اریجیت سنگھ بلکہ کئی غیر ملکی فنکاروں نے پسند کیا۔ گانا رواں برس 7 فروری کو ریلیز کیا گیا۔

یوٹیوب پر اس گانے کو اب تک 45 کروڑ 16 لاکھ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں