ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

اریجیت سنگھ کے مایوس مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (6 فروری 2026): نامور بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کی بطور پلے بینک سنگر ریٹائرمنٹ سے مایوس مداحوں کیلیے خوشی کی خبر آگئی۔

اریجیت سنگھ 27 جنوری کو پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سے مسلسل خبروں میں ہیں۔ اگرچہ مداح ابھی تک اس خبر پر یقین نہیں کر پا رہے لیکن گلوکار کے فلمی گانوں کو خیرباد کہنے سے پہلے ابھی کچھ نیا میوزک آنا باقی ہے جس کا انتظار کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اریجیت سنگھ کی سیاست میں انٹری؟

شارٹ فلم ایکووز آف اس (Echoes of Us) کے میکرز نے نئے گانے تیرے سنگ کا ٹیزر جاری کیا ہے جسے اریجیت سنگھ اور لولیا وینتر نے گایا ہے۔ لولیا وینتر کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی مبینہ گرل فرینڈ ہیں۔

یہ شارٹ فلم لولیا وینتر کی اداکاری کے میدان میں پہلی فلم بھی ہے۔ فلم کا گانا کل ریلیز کیا جائے گا جس کا لیبل سلمان خان فلم میوزک ہے۔

انگریزی شارٹ فلم ‘ایکووز آف اس’ کا اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا اور اس کے ہدایت کار جو راجن ہیں۔ لولیا وینتر کے ساتھ اس فلم میں دیپک تجوری اور ہسپانوی اداکارہ الیسینڈرا وہیلن میریڈیز بھی شامل ہیں۔

لولیا وینتر کا موسیقی کا سفر گلوکار ہمیش ریشمیا کے کمپوز کردہ گانے ’ایوری نائٹ اینڈ ڈے‘ سے شروع ہوا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ میں لتا منگیشکر کے شہرہ آفاق گانے ’لگ جا گلے‘ کے ایک ورژن کیلیے بھی اپنی آواز دی۔

سلمان خان کی حوصلہ افزائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جذباتی سہارا ہر ایک کیلیے بہت ضروری ہے کہ کوئی ایسا ہو جو آپ کی آواز پر یقین رکھتا ہو، سلمان خان ایک ایسے انسان ہیں جنہوں نے میری آواز اور میرے ٹیلنٹ پر بھروسہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے خود پر شک تھا تب انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی، ایسے لمحات بھی آئے جب مجھے لوگوں کی جانب سے زیادہ پذیرائی نہیں ملی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں